انتقال

,

   

حیدرآباد ۔ 29 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : الحاج قمر الدین موظف چیف انجینئر محکمہ آبپاشی آندھرا پردیش و تلنگانہ و سابق چیرمین تلنگانہ اسٹیٹ مایناریٹی کمیشن کا قلب پر حملہ کی وجہ سے آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز عشاء مسجد قبا ، فرح کالونی ، سعید آباد میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان اجالے شاہؒ میں عمل میں آئی ۔۔
٭٭ جناب محمد احمد علی ولد محمد ساجد علی مرحوم کا بروز منگل 28 اکٹوبر کو انتقال ہوگیا ۔ بعد نماز عشاء جامع مسجد املی بن یاقوت پورہ میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9701305518 پر ربط کریں ۔۔