انتقال

,

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ 20 ڈسمبر (راست) جناب محمد بشیر ولد محمد وزیر مرحوم ساکن مرغی چوک کا 19 ڈسمبر بروز جمعہ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اسی روز بعد نماز عصر جامع مسجد چوک میں ادا کی گئی اور تدفین ایک مینار مسجد مصری گنج قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ و دو فرزندان ‘ دو دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم 21 ڈسمبر اتوار بعد عصر جامع مسجد چوک میں مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے فون 9642354308 یا 9392283203 پر رابطہ کریں۔

00 ڈاکٹر حافظ عبدالقیوم فرزند جناب غلام قادر خلیق مرحوم کا مختصر سی علالت کے بعد 19 ڈسمبر 2025 ء بروز جمعہ انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد اشرف کریم، مشک محل، کشن باغ 9 نمبر میں بعد بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین قبرستان قادری چمن میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 فرزندان اور 4 دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم 21 ڈسمبر 2025 ء بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد اشرف کریم میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9700072958پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔

00 جہاں نما کی ہر دلعزیز شخصیت جناب محمد جعفر علی خان (فہیم) صدر جامع مسجد سیف اللہ ولد جناب محبوب علی خان احقر صاحب مرحوم کا مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اتوار 21 ڈسمبر کو بعدنماز ظہر جامع مسجد سیف اللہ سیفی کالونی وٹے پلی میں مقرر ہے۔ تدفین مسجد مدن خاں جہاں نما میں عمل میں آئے گی۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر 9985225393 ، 7207207897 پر ربط کریں۔

00 افضل خاتون بنت غلام محی ا لدین خان زوجہ عبدالباری صاحب کا 20 ڈسمبر (ہفتہ) کو صبح 6:30 بجے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد منورہ، باغ امجدالدولہ، مصری گنج میں 21 ڈسمبر (اتوار) کو بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی۔ پسماندگان میں خاوند کے علاوہ ایک فرزند، تین دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9866363548 ، 9866542034 پر ربط کریں۔