حیدرآباد۔ 7 جنوری (راست ) جناب عبداللہ بن سالم ولد سالم بن محمد مرحوم موظف ٹیچر انوارالعلوم کالج ساکن اعظم پورہ کا منگل کی صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز منگل بعد نماز عصر جامع مسجد صحیفہ، اعظم پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد الٰہی متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 8 جنوری بعد نماز عصر جامع مسجد صحیفہ، اعظم پورہ میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں تین فرزندان اور دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات پر 8790625927 یا 9849603915 پر ربط کریں۔
٭٭ حضرت ابوالقاسم شاہ سید عبدالوہاب حسینی القادری الملتانی المعروف حضرت وہاب پاشاہ کی صاحبزادی محترمہ سیدہ عظمت قادری عرف رضوانہ بیگم اہلیہ جناب مرتضی محی الدین علی مرحوم کا بروز منگل رات 9:30 بجے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز فجر کمیلے کی مسجد یاقوت پورہ میں ادا کی گئی۔ تدفین درگاہ حضرت شاہ سید پیر حسینی القادری الملتانی محقق امام پورہ شریف میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں دو دختران اور ایک لڑکا شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات بعد کمیلے کی مسجد، یاقوت پورہ میں مقرر ہے۔
٭٭ جناب محمد عبدالصمد مرحوم محکمہ آر ٹی سی کی دختر عائشہ سلطانہ ساکن نئی سڑک چنچل گوڑہ کا 6 جنوری 2026ء کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 7 جنوری کو بعد ظہر مسجد الٰہی، چادر گھاٹ میں ادا کی گئی۔ تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9491383973 یا 9849856476 پر ربط کریں۔
