حیدرآباد ۔22 ۔ جنوری (راست) جناب سید مختار احمد حسینی فرزند جناب سید احمد حسینی کا امریکی شہر مشیگن میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 23 جنوری کو مشیگن کی IAGD مسجد میں بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی۔ مرحوم کے پسماندگان میں عاطف سید حسینی ، زینت حسینی، غیور النساء حسین، مجاہد حسینی ، ڈاکٹر سید حسینی ، رفیعہ فاروقی شامل ہیں۔ پسماندگان میں مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی درخواست کی ہے۔
حیدرآباد ۔22 ۔ جنوری (راست) جناب ابوالخیر محمد سمیع اللہ ریٹائرڈ ڈپٹی ڈائرکٹر اگریکلچر ڈپارٹمنٹ ساکن عطا پور کا آج صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد عصر قطب شاہی مسجد محمودیہ روڈ نمبر 9 میرعالم پارک میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں ایک فرزند ڈاکٹر عبیداللہ ریمبو ہاسپٹل اور 6 دختران شامل ہیں۔ وہ جناب محمد صفی اللہ ، جناب محمد فصیح اللہ ، ڈاکٹر محمد تقی اللہ کے بھائی اور پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر دائرۃ المعارف ، ڈاکٹر محمد اسماعیل ریٹائرڈ میڈیکل آفیسر نظامیہ ہاسپٹل ، جناب محمد ادریس سلیم موظف ٹیچر ، جناب خالد محمود موظف ہیڈ ماسٹر اور جناب مرزا اسد بیگ چیف مینجر اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے خسر تھے۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر 9849556734 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔
حیدرآباد 22 جنوری (راست) جناب سید شاہ حسن محی الدین مسعود ولد جناب سید شاہ لطیف محی الدین سابق ملازم واٹر ورکس حال مقیم بنڈلہ گوڑہ جاگیر کا آج صبح 9 بجے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ سید شاہ نورالدین قمر قادری دارالسلام روڈ، نامپلی میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی۔ تدفین احاطہ درگاہ شاہ خاموشؒ ، نامپلی میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9849382487 یا 9182977207 پر ربط کریں۔