Friday , August 23 2019

انتقال

حیدرآباد ۔ 18 ۔ جولائی : ( راست ) : جناب محمد غوث ولد جناب شیخ حسین مرحوم موظف محکمہ کوآپریٹیو سوسائٹی کا 17 جولائی بروز چہارشنبہ صبح کی اولین ساعتوں میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد محمدیہ گڈی ملکاپور میں اسی دن ادا کی گئی اور تدفین قبرستان گڈی ملکاپور میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 19 جولائی بعد نماز عصر مسجد محمدیہ گڈی ملکاپور میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 فرزندان اور 2 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9666095686 ۔ 9885292223 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب سید لطیف حسین ولد جناب سید لیاقت حسین مرحوم کا بعمر 74 سال اچانک قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ ( 1-30 بجے ) مسجد سالار ملک نزد واقع دکن فنکشن پلازا داراب جنگ کالونی مادنا پیٹ میں ادا کی جائے گی ۔ اور تدفین قبرستان قطبی گوڑہ عیسیٰ میاں بازار میں عمل میں آئے گی ۔ فاتحہ سیوم 21 جولائی اتوار بعد نماز عصر مسجد سالار ملک میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے 8367527740 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT