Friday , August 23 2019

انتقال

حیدرآباد ۔ 19 ۔ جولائی : ( راست ) : محترمہ اشرف النساء زوجہ جناب غلام غوث خاں مرحوم ساکن گوشہ محل کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد موسیٰ فرمان واڑی میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ تفصیلات کے لیے 9866653071 ۔ 7330773147 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ بدر النساء بیگم اہلیہ جناب سعید عزیر حسینی حکیم مرحوم کا 19 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد عالیہ میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ حضرت شجاع الدین صاحب عیدی بازار عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم اتوار 21 جولائی کو بعد نماز عصر مسجد عالیہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9703192141 ۔ 9989761944 پر ربط کریں ۔۔

٭ جناب سید امیر الدین ولد جناب سید عبدالنبی پاجنی گھر کا آج بروز جمعہ انتقال ہوا۔ نماز جنازہ کل بروز ہفتہ بعد نماز فجر مسجد عمر فاروق نواب صاحب کنٹہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان نواب صاحب کنٹہ میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں دو صاحبزادیاں اور چار فرزندان شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر7730869173 ۔ 9948486087 پر ربط پیدا کریں۔
٭٭ محترمہ نور النساء بیگم زوجہ جناب محمد زین الدین مرحوم ساکن عالیجاہ کوٹلہ کا آج نماز جمعہ سے قبل انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب مسجد موسیٰ رضا خاں کوٹلہ عالیجاہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان تالاب کٹہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 4 فرزندان شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار 4 بجے شام مسجد موسیٰ رضا خاں میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9032566735 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT