ریونت ریڈی کی 19 اگست سے 3 ممالک کے دورے کی تیاریاں

   

عہدیدار شیڈول کی تیاری میں مصروف، کابینی اجلاس کا امکان

حیدرآباد 11 اگست (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی کے بیرونی دورہ کے پروگرام کو قطعیت دی جارہی ہے اور توقع ہے کہ چیف منسٹر 4 ممالک کے بجائے 3 ممالک کا دورہ کریں گے۔ ابتداء میں چیف منسٹر کے 18 اگست سے دورہ کی تیاریاں کی گئی تھیں اور کہا جارہا تھا کہ چیف منسٹر برطانیہ، امریکہ، کینیڈا اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔ تاہم تازہ ترین اطلاعات کے مطابق چیف منسٹر 19 تا 28 اگست برطانیہ، امریکہ اور متحدہ عرب امارات کے دورے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ دورہ کے شیڈول کو تیار کرنے کے لئے عہدیدار مصروف ہیں اور تینوں ممالک میں سرکردہ کمپنیوں کے سربراہوں سے ملاقات کا وقت مقرر کرنے کی مساعی کی جارہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر 19 اگست سے لندن میں مختلف پروگراموں میں شرکت کے ساتھ اپنے دورہ کا آغاز کریں گے۔ تلنگانہ میں مختلف پراجکٹس کے لئے لندن کے شہری ترقی کے ماہرین سے تعاون حاصل کرنے کی مساعی جاری ہے جس میں موسیٰ ندی ترقیاتی پراجکٹ اہمیت کا حامل ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر 23 تا 28 اگست امریکہ کی مختلف ریاستوں ہوسٹن، نیویارک، واشنگٹن ڈی سی اور ڈیلاس میں غیر مقیم ہندوستانیوں اور صنعت کاروں سے ملاقات کریں گے۔ امریکہ سے متحدہ عرب امارات پہونچیں گے اور دوبئی میں مختلف پروگراموں میں حصہ لینے کے بعد حیدرآباد واپس ہوں گے۔ اِسی دوران چیف منسٹر 14 اگست کو ریاستی کابینہ کے اجلاس کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ اجلاس میں 15 اگست سے شروع کی جانے والی مختلف فلاحی اسکیمات کو منظوری دی جائے گی۔ اسمبلی اور کونسل کے مانسون سیشن کی تاریخوں کا تعین کیا جاسکتا ہے۔ چیف منسٹر کے بیرونی دورہ سے قبل ہی اسمبلی اور کونسل کا مانسون سیشن منعقد کرنے کی تیاری ہے اور یہ مختصر مدتی ہوگا۔ لوک سبھا اور اسمبلی کے لئے مقابلہ کرنے کی عمر کی حد کو 21 سال کرنے کیلئے دونوں ایوانوں میں متفقہ قرارداد منظور کرتے ہوئے مرکز کو روانہ کی جائے گی۔V/1
گاندھی میڈیکل کالج کی تلنگانہ میں اول پوزیشن
حیدرآباد۔ 11۔ اگست (سیاست نیوز) انٹرنیشنلریکنگ فریم ورک (NRF) 2026 میں گاندھی میڈیکل کالج ریاست تلنگانہ میں سرفہرست مقام حاصل ہوا ہے جبکہ قومی سطح پر 43 واں اور زون سطح پر 9 ویں رینک دیا گیا ۔ آئی آئی آر ایف کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے بعد گاندھی میڈیکل کالج سکندرآباد میں طلبہ و اساتذہ کی جانب سے جشن منایا گیا ۔ اس موقع پر پرنسپل ڈاکٹر کے اندرا کو اساتذہ کے گروپ نے تہنیت پیش کی اور کیک کاٹ کر کامیابی کا جشن مناتے ہوئے مبارکباد پیش کی گئی۔ اس موقع پر پرنسپل ڈاکٹر اندرا نے کہا کہ کالج کے اساتذہ اور عملہ کی جدوجہد کے سبب اس طرح کے بہترین نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سنیل کمار ، وائس پرنسپل چندرا شیکھر و دیگر موجود تھے۔عk/