Friday , August 23 2019

انتقال

٭٭ جناب سید محمد ذکی ساکن کوٹلہ عالیجاہ ولد مولوی سید پرورش علی مرحوم کا آج انتقال ہوگیا ۔ مرحوم حجتہ الاسلام مولانا سید اصغر حسین نجفی المعروف اجو میاں قبلہ کے داماد تھے ۔ نماز جنازہ مولانا سید لقمان حسین موسوی نے پڑھائی ۔ تدفین آج رات دائرہ حضرت میر مومن ؒ میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 21 جولائی اتوار 4 ساعت شام عاشور خانہ حسنین نزد گول چمن نور خاں بازار مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7799810467 ۔ 9391144469 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ محترمہ سعیدہ بیگم زوجہ جناب سید منتجب الدین سابق لکچرار ممتاز کالج ملک پیٹ کا طویل علالت کے بعد آج رات انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ کل اتوار کو بعد نماز عصر مسجد درگاہ حضرت موسیٰ قادریؒ پرانا پل میں ادا کی جائیگی اور اسی قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ 4 فرزند اور 3 دختران شامل ہیں ۔ تفصیلات 7396307793 ۔ 7780647580 پر معلوم کی جاسکتی ہیں ۔۔

٭٭ جناب سید یوسف احمد ریٹائرڈ فاریسٹ ڈپارٹمنٹ ساکن وجئے نگر کالونی ولد جناب قاسم مرحوم کا 19 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد ٹیک نامپلی میں ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان قدیم بوئن پلی میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم اتوار 21 جولائی کو بعد نماز عصر مسجد ٹیک نامپلی میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان سید افتخار احمد ، سید امتیاز احمد اور 3 دختران شامل ہیں ۔ مرحوم ، جناب محمد عتیق افضل کے خسر تھے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885262651 ۔ 6305551314 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT