انتقال

حیدرآباد ۔ 30 ۔ جون : ( راست ) : صدر نشین تلنگانہ اقلیتی کمیشن کے بہنوی جناب سید جہانگیر علی موظف تحصیلدار محبوب نگر فرزند جناب سید حبیب علی مرحوم کا آج صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد عشاء جامع مسجد محبوب نگر میں ادا کی گئی اور قبرستان محبوب نگر میں تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ 5 فرزندان اور 4 دختران شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے سید متین سے فون نمبر 8121940413 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔۔
٭٭ ڈاکٹر سید ظہیر الدین احمد قادری ولد سید بدر الدجیٰ قادری پوترے سید شمس العلیٰ قادری ریٹائرڈ میڈیکل آفیسر گورنمنٹ یونانی ڈسپنسری نامپلی ، نامپلی دواخانہ کا آج صبح 5 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد صحیفہ اعظم پورہ میں ادا کی گئی جب کہ تدفین قبرستان مسجد الہیٰ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 2 جولائی منگل کو بعد نماز عصر جامع مسجد صحیفہ اعظم پورہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849894924 ۔ 8885997068 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ مجلس علمیہ کے بانی و ناظم اول حضرت مولانا عبدالرحمن مظاہری خلیفہ حضرت محی السنہ شاہ ابرار الحق ہردوئیؒ کا جدہ سعودی عرب میں انتقال ہوگیا ۔ مولانا سید اکبر مفتاحی ناظم مجلس علمیہ نے عامتہ المسلمین سے بالعموم اور مجلس کے اراکین سے بالخصوص دعائے مغفرت اور رفع درجات کی گزارش کی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT