Tuesday , October 22 2019

انتقال

حیدرآباد ۔ 4 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جناب محمد عزیز احمد غوری قادری موظف سب انسپکٹر ولد جناب محمد محبوب غوری مرحوم ساکن رنمست پورہ کا 4 اکٹوبر 2019 بروز جمعہ انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز جمعہ جامع مسجد رنمست پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل مسجد ہذا قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزند اور ایک دختر شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 6 اکٹوبر بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد ہذا میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9381539776 ۔ 7075847747 پر ربط کریں ۔۔
٭ جناب کریم احمد خان ولد جناب بسم اللہ احمد خاں مرحوم ساکن ایم آئی جی ایچ سنتوش نگر کالونی کا 4 اکٹوبر 2019 کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد بغدادیہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان سنتوش نگر واٹر ٹینک میں عمل میں آئی۔ زیارت 6 اکٹوبر کو بعد نماز عصر مسجد بغدادیہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9700619931 یا 9849220283 پر ربط کریں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT