انتقال

   

حیدرآباد۔یکم ؍جنوری، ( راست ) جناب مرزا مقصود بیگ ولد مرزا خواجہ محمود بیگ مرحوم کا بعمر 75 سال بروز ہفتہ 31 ڈسمبر 2022 کو رات 10:45 بجے انتقال ہوگیا۔ وہ کچھ عرصہ سے علیل تھے۔ مرزا مقصود بیگ کا شمار ریاست تلنگانہ حیدرآباد کے بہترین مشہور غزل گلوکاروں میں ہوتا تھا۔ وہ آل انڈیا ریڈیو کے اینکر بھی رہ چکے تھے۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد شمع رُخ مستعد پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان درگاہ جمیل شاہ داتا جیا گوڑہ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز پیر 2 جنوری بعد نماز عصر مسجد شمع رُخ میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں دو فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8179478875 یا 9885734117 پر ربط کریں۔
٭ جناب سید عمر ولد سید محمد کا 31 ڈسمبر کی شام 6 بجے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ یکم جنوری کو بعد نماز ظہر جامع مسجد محمدیہ ریاست نگر میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان درگاہ حضرت برہنہ شاہ صاحبؒ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار فرزندان اور تین دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 8121584008 یا 7981465502 پر ربط کریں۔
٭ ٭ مولانا محمد عابد علی خان مقتدر قادری چشتی المعروف عابد پاشاہ ولد جناب محمد حامد علی خان قادری کا بعمر 50 سال حالت نماز میں اچانک انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ کل بعد نماز ظہر مسجد یکخانہ دلسکھ نگر بس ڈپو میں ادا کی جائے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند محمد فریس علی خان قادری شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9701307786 یا 9014557811 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب اسلم قادری صوفی (عرف اسلم پہلوان ) ولد محمد ظہیر الدین ساکن بھولکپور مشیرآباد کا بروز اتوار شام 5 بجے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز پیر بعد نماز ظہر جامع مسجد مشیرآباد میں ادا کی جائے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9391060887 پر ربط کریں۔