حیدرآباد 28 فبروری ( راست ) محترمہ محبوب النساء بیگم عرف گلاب زوجہ جناب محمد شریف ریٹائرڈ سینئر اسسٹنٹ پنچایت راج ڈپارٹمنٹ آندھرا پردیش ( متحدہ ) ساکن بھیماورم ( مغربی گوداوری ) کا منگل 28 فبروری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ چہارشنبہ یکم مارچ کو بعد نماز فجر بری مسجد بھیماورم میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آ:ے گی پسماندگان میں 6 دختران اور پانچ فرزندان بشمول شریف امیر الدین اسحاقی سینئر صحافی سابق بیورو چیف دکن کرانیکل شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9908732898 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔
00 جناب الحاج محمد حامد الرشید عرف ظہور ولد جناب عبدالرشید مرحوم کا منگل 28 فبروری کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ چہارشنبہ یکم ؍ مارچ کو بعد نماز فجر مسجد امیر فاطمہ اکبر باغ ملک پیٹ میں ادا کی جائے گی۔ تدفین قبرستان سلطان دائرہ (نزد مسجد معراج کرما گوڑہ) میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9849776680 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔
00 جناب احمد ہاشم ولد ہاشم علی مرحوم کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد بیارکس کنگ کوٹھی میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان بارکس میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر7032901534 ۔ 8686471100 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔
00 جناب محمد احمد اللہ خاں المعروف اصغر خاں ولد محمد ہاشم خاں مرحوم ساکن مغل پورہ کا بعمر 48 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد حافظ ڈنکا مغل پورہ میں ادا کی گئی۔ تدفین مدرسہ رحمانیہ تالاب کٹہ سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم جمعرات 2 مارچ کو بعد نماز عصر مسجد حافظ ڈنکا مغل پورہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات فون نمبرات 9666668268یا 9700777750 سے حاصل کرسکتے ہیں۔