انتقال

   

حیدرآباد ۔ 23 ۔ جون : ( راست ) : جناب سید فرید احمد ولد سید وحید احمد مرحوم موظف ملازم گلف آئیل کارپوریشن آف انڈیا کا آج بعد نماز عصر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد سلیم نگر میں بعد نماز جمعہ ادا کی گئی اور تدفین قبرستان مسجد شرف الدین دبیر پورہ عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے 8712175991 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید خواجہ قطب الدین ولد الحاج سید بشیر الدین مرحوم ساکن اکبر باغ ملک پیٹ کا بعمر 61 سال 22 جون بعد ظہر اچانک انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد عشاء مسجد اکبری ، ملک پیٹ میں ادا کی گئی تدفین قبرستان اجالے شاہ سعید آباد میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9573073117 ۔ 8019595306 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ رفیق سلطانہ زوجہ جناب محمد معین کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 24 جون بروز ہفتہ بعد ظہر مسجد قطب شاہی بازار گھاٹ میں ادا کی جائے گی اور تدفین مسجد ہذا سے متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں تین فرزندان شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7995437902 ۔ 7013758829 پر ربط کریں ۔۔