حیدرآباد۔/7 جولائی، ( راست ) محمد احمد ( قریشی ) ولد جناب انور احمد ساکن آغا پورہ کا آج صبح اچانک انتقال ہوگیا۔ وہ 23 برس کے تھے۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد درگاہ حضرات یوسفینؒ نامپلی میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان درگاہ حضرات یوسفینؒ میں عمل میں آئی۔مزید معلومات کیلئے فون نمبر 7337444370 پر ربط کریں۔
٭٭ محترمہ یمینہ سلطانہ زوجہ جناب سید اسد علی و بنت محمد مجیب الدین انصاری مرحوم کا بروز جمعرات 6 جولائی دوپہر 3 بجے انتقال ہوگیا۔ 7جولائی بروز جمعہ نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان درگاہ حضرت اجالے شاہ ؒ سعید آباد میں عمل میں آئی۔ بروز ہفتہ 8 جولائی کو بعد عصر ختم قرآن اور زیارت مسجد قباء فرح کاکلونی سعیدآباد میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات9550585995 یا 8897909449 پر ربط کریں۔