انتقال

حیدرآباد ۔ 7 ۔ جنوری : ( راست ) : الحاج محمد عبدالطیف ولد جناب غلام نبی مرحوم ریٹائرڈ اکاونٹ آفیسر آلوین کا مختصر علالت کے بعد بعمر 65 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد کمیلہ یاقوت پورہ میں بروز پیر بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان مسجد الماس میں عمل میں آئی ۔ مرحوم ، جناب عبدالرحیم بانی دائرہ پریس چھتہ بازار کے بڑے داماد تھے ۔ فاتحہ سیوم بروز منگل بعد نماز عصر مسجد کمیلہ یاقوت پورہ میں مقرر ہے ۔ معلومات کے لیے 9000024448 ۔ 9848857838 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ نفیس سلطانہ زوجہ جناب محمد اقبال شرفی کا بروز اتوار کی رات انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز پیر 7 جنوری کو بعد نماز ظہر مسجد عبداللہ شاہ صاحبؒ ، حسینی علم میں ادا کی گئی اور تدفین شرفی چمن سبزی منڈی عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 8 جنوری مسجد اتحادی پیٹلہ برج 4 ساعت شام مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9700250631 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد اقبال حسین موظف اسسٹنٹ سکریٹری ایچ ای ایچ دی نظام چیرٹیبل ٹرسٹ ولد جناب محمد لیاقت حسین مرحوم کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 9-45 بجے شب مسجد درگاہ حضرت محمد آغا داؤد صاحب ؒ بھوئی گوڑہ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں ایک فرزند اور چار دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 8 جنوری کو بعد نماز عصر مسجد درگاہ حضرت آغا داؤد صاحب ؒ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7995437875 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج محمد حبیب الرحمن ولد جناب محمد محمود علی مرحوم موظف پرنسپال گورنمنٹ جونیر کالج تانڈور و سنگاریڈی کا مختصر علالت کی وجہ آج شام خانگی ہاسپٹل میں بعمر 72 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر اللہ مسجد کشن باغ 8 جنوری بروز منگل ادا کی جائے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور دو دختران شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9985150448 ۔ 7780550537 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج غوث محمد خاں میر محلہ امارت ملت اسلامیہ میواتی پورہ کا سڑک حادثہ میں 4 جنوری کی شب خانگی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد شجاعت خاں بیدواڑی بیگم بازار ہفتہ کے دن بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین مسجد اقصیٰ روڈ نمبر 12 بنجارہ ہلز میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8019800284 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT