حیدرآباد۔ 8 ستمبر (راست) نواب ناظر الدین احمد آرکٹیکٹ ولد ناظم الدین احمد مرحوم کا انتقال بروز ہفتہ 7 ستمبر 2024 کو ہوگیا۔ زیارت بروز منگل 10 ستمبر بعد نماز عصر مسجد محمدیاں نارائن گوڑہ وٹھل واڑی میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9515506871 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد کلیم الدین ولد محمد شرف الدین مرحوم کا بعمر 45 سال ساکن سادت کالونی شمس آباد متوطن چنتل میٹ راجندرا نگر کا آج صبح قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد عبدالرحمن اکبر خان کالونی میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان درگاہ حضرت سید شہاب الدین سہروردی ؒ لالہ گوڑہ میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 8019353927 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد عبدالشکور عرف طاہر ولد جناب محمد عبدالغفور مرحوم تاجر اولڈ موٹر پارٹس افضل گنج کا بعمر 75 سال بروز اتوار 8 ستمبر 2024 کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز مغرب دارالشفاء مسجد میں ادا کی گئی اور تدفین روشن علی تکیہ قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز منگل 9 ستمبر کو بعد نماز عصر مسجد خوشحال خان زہرہ نگر کالونی میر عالم منڈی میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ پانچ فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9849926004 پر ربط کریں۔
٭٭ محترمہ بشیرالنساء زوجہ جناب محمد یعقوب علی ساکن بی بی کا چشمہ کا اتوار 8 ستمبر2024ء کو بہ عمر 65سال انتقال ہوگیا۔ نمازجنازہ بعد نماز عصر مسجد گلاب شاہ میں ادا کی گئی ۔ مسجد سے متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ پسماندگان میں ایک دختر اور 2فرزندان شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم منگل 10ستمبر کو بعد نماز عصر مسجد گلاب شاہ بی بی کا چشمہ میں مقررہے۔ مزید تفصیلا ت کے لئے فون 9392182253پر ربط کریں۔