حیدرآباد ۔ /24اگسٹ (راست) خطاط خوش نویس و ادیب جناب محمد رضی الدین اقبال سابق ملازم روزنامہ سیاست ولد محمد نورالدین مرحوم کا 23 / اگسٹ2025 ء کی رات 3 بجے انتقال ہوگیا ۔ 24 / اگسٹ کو نماز جنازہ بعد ظہر مسجد معراج کرما گوڑہ میں ادا کی گئی ۔ اور تدفین سلطان دائرہ میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9959148222 پر ربط کریں۔پسماندگان میں فرزند محمد فصیح الدین اکبراور ایک دختر ہے ۔
٭٭ محترمہ عارف النسا صاحبہ زوجہ جناب محمد یوسف احمد عرفانی مرحوم کا 24 اگست بروز اتوار انتقال ہو گیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد صالح علی نعمان، مصطفی نگر میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان حضرت سید صاحب قبلہ رحمتہ اللہ علیہ دبیرپورہ میں عمل میں آئی۔ مرحومہ، جناب محمد مشتاق احمد کمپیوٹر آپریٹر روزنامہ سیاست کی والدہ تھیں۔
٭٭ جناب محمد عبدالماجد انصاری ولد جناب محمد نصیر مرحوم ساکن راہول کالونی، ٹولی چوکی کا بعمر 61 سال 23 اگست 2025ء کی شب ہارٹ اَٹیک کے باعث انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 24 اگست بروز اتوار بعد نماز ظہر مسجد اسلامک سنٹر راہول کالونی، ٹولی چوکی میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد اقصیٰ سے متصل قبرستان سات گنبد روڈ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور دو دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9246549555 یا 8688534618 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد ساجد ولد جناب محمد شرف الدین مرحوم ساکن غازیٔ ملت کالونی، چندرائن گٹہ کا 23 اگست 2025 کو ہاسپٹل میں دوران علاج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 24 اگست بروز اتوار مسجد سیدنا عمر فاروق اعظمؓ، چندرائن گٹہ میں ادا کی گئی اور تدفین دائرہ چمن قبرستان میں عمل میں آئی۔ زیارت 26 اگست کو بروز منگل بعد نماز عصر مسجد ہذا میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں ایک فرزند اور تین دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 8179645892 پر ربط کریں۔