انـتـقـال

   

حیدرآباد 22 فروری (راست) الحاج سید شاہ محمد قادر حسینی القادری طاہر پاشاہ ولد حضرت حکیم سید احمد پاشاہ حسینی القادری کا 21 فروری بروز ہفتہ قبل معرب انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 22 فروری بروز اتوار بعد نماز ظہر 1.30 بجے جامع مسجد سالار الملک داراب جنگ کالونی، مادنا پیٹ میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ حضرت سردار بیگؒ بھوئی گوڑہ کمان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 4 صاحبزادے اور ایک صاحبزادی شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9885827785 یا 9951803396 پر ربط کریں۔ll جناب سید زاہد ولد جناب سید حیدر مرحوم ہیلت اسسٹنٹ گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل قلعہ گولکنڈہ کا 21 فروری کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جامع مسجد چوک میں ادا کی گئی اور تدفین رحمانیہ مسجد علی آباد کے قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز منگل 24 فروری کو بعد نماز عصر مسجد لطیفیہ قاضی پورہ میں مقر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین لڑکیاں اور ایک فرزند شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے سیل نمبر 8341220900 یا 9848561956 پر ربط کریں۔
ll جناب سید سمیع الدین غوری ولد جناب سید محی الدین غوری مرحوم ساکن ملک پیٹ، عمر 68 بروز اتوار بوقت مغرب انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر خیرالنساء مسجد اولڈ ملک پیٹ میں ادا کی جائے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8885786928 یا 7702852433 پر ربط کریں۔