اننت ناگ تصادم :دو جنگجو مارے گئے ، آپریشن ہنوز جاری :پولیس

   

سرینگر: جنوبی ضلع اننت ناگ کے پوش کریری گاوں میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین جاری تصادم میں دو جنگجو مارے گئے ۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ منگل ـکو سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد اننت ناگ کے پوش کریری گاوں کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔انہوں نے بتایا کہ جوں ہی سیکورٹی فورسز کے اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود جنگجووں نے حفاظتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔ان کے مطابق سیکورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران کئی منٹوں تک گولیوں کا تبادلہ جاری رہا۔ انہوں نے مزید کہاکہ تصادم کی جگہ دو ملی ٹینٹوں کی نعشیں برآمد کی گئیں جن کی شناخت اور تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے ۔