انٹرمیڈیٹ فرسٹ اور سکنڈ ایئر کے دو پرچہ جات کا امتحان

   

حیدرآباد ۔5 ۔اگست (سیاست نیوز) انٹراڈوانسڈ سپلیمنٹری کے تحت آج فرسٹ ایئر اور سکنڈ ایئر کے دو پرچہ جات کا امتحان منعقد ہوا۔ سکریٹری بورڈ سید عمر جلیل نے بتایا کہ فرسٹ ایئر فزکس پیپر I اور اکنامکس پیپر I کے امتحان میں 85889 امیدواروں نے حصہ لیا جبکہ 94820 نے رجسٹرڈ کرایا تھا ۔ 8931 امیدوار غیر حاضر رہے ۔ میدک میں نقل نویسی کا ایک معاملہ درج کیا گیا۔ بورڈ آبزرورس نے کاما ریڈی ، سرسلہ ، نرمل ، عادل آباد ، میدک ، محبوب نگر اور ونپرتی میں امتحانی مراکز کا معائنہ کیا۔ سکنڈ ایئر کے تحت فزکس پیپر II اور اکنامکس پیپر II کے امتحان میں 48898 امیدواروں نے شرکت کی جبکہ 53991 نے رجسٹر کرایا تھا ۔ 5093 امیدوار غیر حاضر رہے۔ میدک و نرمل میں نقل نویسی کا ایک ایک معاملہ درج ہوا ۔ شہر و اضلاع کے مراکز پر امتحان پرامن طور پر منعقد ہوا۔ ر