انٹرنیٹ گیانگ نے ایک شخص کو 2.53 کروڑ روپئے کا دھوکہ دیا

   

تھانے 25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) تھائی لینڈ کے قونصل خانے میں برسرکار اور تھانے کے متوطن شخص نے ایک شکایت درج کراتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ بعض اشخاص نے انٹرنیٹ پر دوستی کرتے ہوئے اُسے 18 لاکھ امریکی ڈالر منتقل کرنے کی آڑ میں 2.53 کروڑ روپئے کا دھوکہ دیا ہے۔ پولیس نے آج بتایا کہ یہ شخص اپنی بیوی اور دو بچوں کے ساتھ اگسٹ 2017 ء میں تھائی لینڈ گیا تھا۔ یہاں کلیان میں کھڑک پاڑہ پولیس اسٹیشن کے عہدیدار نے بتایا کہ فیس بُک پر مریم خورشید نے اُس سے دوستی کی اور خطیر رقم کمیشن پر منتقل کرنے کی پشکش کے بعد اُسے دھوکہ دے دیا۔