انٹر میڈیٹ سیکنڈ ایئر امتحانات میں 21 ہزار طلبہ غیر حاضر

   

حیدرآباد۔/17مئی، ( سیاست نیوز) سکریٹری بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن سید عمر جلیل کے مطابق انٹر میڈیٹ سیکنڈ ایئر کے فزکس پیپر II اور اکنامکس پیپر II کے امتحانات آج منعقد ہوئے۔ دونوں مضامین کیلئے 439218 امیدواروں نے رجسٹرڈ کیا تھا جبکہ 417392 امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا۔ 21826 امیدوار غیر حاضر رہے جن کا مجموعی فیصد 4.9 ہوتا ہے۔ وقارآباد میں 6 ، کھم 7 اور سدی پیٹ و نظام آباد میں نقل نویسی کا ایک، ایک معاملہ منظر عام پر آیا جملہ 15نقل نویسی کے معاملے درج کئے گئے۔ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کے آبزرورس نے نلگنڈہ، ونپرتی، میدک اور وقارآباد کا دورہ کرتے ہوئے امتحانی مراکز کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ امتحانات کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے بغیر بہتر انداز میں جاری ہیں۔ر