انڈونیشیاء میں زلزلہ مہلوکین کی تعداد 47 ہوگئی

   

کوالا لمپور 15 اگسٹ ( ایجنسیز ) انڈونیشیاء کے شمالی سماٹرا میں آئے طاقتور زلزلہ میں کم از کم 47 افراد ہلاک ہوگئے ۔ کہا گیا ہے کہ انڈونیشیاء میں پہلے 7.7 شدت کا زلزلہ آیا جس کے کچھ دیر بعد 6.8 شدت کا ایک اور جھٹکا محسوس کیا گیا تھا ۔ جرمن ریسرچ سنٹر برائے جیو سائینسیس نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ صبح کی اولین ساعتوں میں پہلا جھٹکا محسوس ہوا تھا جس کے کچھ دیر بعد ایک اور جھٹکا محسوس کیا گیا اور حکام نے بتایا کہ زلزلہ کے نتیجہ میں تاحال 47 افراد کی ہلاکت کی توثیق ہوئی ہے ۔زلزلہ کی وجہ سے کئی عمارتیں اور مکانات منہدم ہونے کی اطلاعات بھی ہیں ۔