انڈونیشیا میں پہلی مرتبہ کتوں اور بلیوں کے گوشت پر پابندی

   

جکارتہ: انڈونیشیا کی ایک بدنام زمانہ ’ایکسٹریم مارکیٹ‘ میں کتوں اور بلیوں کے گوشت کی فروخت بند کر دی گئی ہے۔ دنیا کے سب سے بڑے مسلم ملک کی اس مارکیٹ میں چمگادڑوں، چوہوں، سانپوں اور بندروں کا گوشت بھی دستیاب ہوتا ہے۔ جانوروں کے حقوق کے لیے سرگرم تنظیمیوں کے کئی سالہ احتجاج اور دباؤ کے بعد انڈونیشیا کی مشہور ‘ایکسٹریم مارکیٹ‘ میں کتوں اور بلیوں کے گوشت کی فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کے مطابق اس مارکیٹ میں جانوروں کو ‘انتہائی ظالمانہ‘ طریقے سے کاٹا جاتا تھا۔سولاویسی جزیرے پر واقع ‘ٹوموہون ایکسٹریم مارکیٹ‘ میں چمگادڑوں، چوہوں، سانپوں اور بندروں کا گوشت بھی فروخت کیا جاتا تھا۔ یہ پابندی جمعے کے روز نافذ کی گئی ہے۔