انڈین آئیڈیل میں نیہا ککار کو امیدوار نے بوسہ لے لیا، ویڈیو وائرل

,

   

ممبئی: سونی ٹی وی پر مشہور شو انڈین آئیڈل میں ایک امیدوار نے شو کی جج او رمشہور سنگر نیہا ککار کو زبردستی بوسہ لے لیا ہے۔ سوشل میڈیاپر ایک ویڈیو زبردست گشت کررہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیہا کو انڈین آئیڈیل کے ایک امیدوارنے زبردستی بوسہ لے لیا جس پر نیہا بھی ششدہ رہ گئی اور جلدی سے پیچھے ہٹ گئیں۔ مذکورہ امیدوارنے نیہا کے لئے تحفہ بھی لایا نیہا وہ تحفہ قبول کرتے ہوئے اس سے گلے ملی۔

YouTube video

امیدوارنے گلے ملنے کے بعد نیہا کو اس کے گال پر بوسہ لیا۔جس پر وہاں سبھی لوگ حیران رہ گئے۔شو کے دیگر جج انو ملک بھی حیرت میں پڑگئے اورشو کے ہوسٹ ادتیہ نارائن بھی حیران رہ گئے۔ فی الحال سونی ٹی وی کا اس پرکوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ نیہا ککار مشہور سنگر ہیں۔ انہوں نے گائے ہوئے گانے کافی مشہور ہیں جن میں دلبر‘ منالی ٹرانس‘ کالاچشمہ‘ آنکھ مارے جیسے نغمے کافی مشہور ہیں۔ وہ انڈین آئیڈیل کی جج بھی ہیں۔