کلکتہ۔نئی تشکیل شدہ انڈین سکیولر فرنٹ ائی ایس ایف جس کے بانی فورفورا شریف کے عالم دین عباس صدیقی ہیں نے منگل کے روز کہاکہ ان کی پارٹی مجوزہ مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات میں اسد الدین اویسی کی زیر قیادت اے ائی ایم ائی ایم کی مخالفت نہیں کرے گی۔ صدیقی نے اے این ائی کو بتایاکہ”اسد صاحب بنگال ائے۔
دو دربار شریف ائے۔ ہم نے انہیں بتایاکہ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ میں مانتا ہوں کہ 2021اسمبلی انتخابات میں وٹوں کی تقسیم نہیں ہونی چاہئے اور اسی وجہہ سے جہاں پر اسد صاحب کی پارٹی مقابلہ کرے گی ہم وہاں پر اپنا امیدوار نہیں کھڑا کریں گے۔ ان کی حمایت کرنے کے لئے یہ ضروری ہے“۔
پوچھے جانے پر کہ اویسی کی صدیقی سے استفسار پر فون کال جس میں 25فبروری کو منعقد ہونے والی بنگال کے پہلے عوامی جلسہ عام میں صدیقی سے شرکت پر انہوں نے کہاکہ ”اسی کے واسطے مجھے فون کال آیا مگر میرا پہلے سے مقرر ایک پروگرام ہے اسی وجہہ سے میں شریک نہیں ہوسکتا۔
ہم بنگال میں اسد صاحب کا خیر مقدم کرتے ہیں“۔ صدیقی نے مزیدکہاکہ ”ہماری اور لفٹ کے درمیان میں بات چیت جاری ہے مگر چیزوں کو ابھی قطعیت نہیں دی گئی ہے“
اویسی کا عباس صدیقی کے ساتھ تبادلے خیال
مغربی بنگال کے انتخابات میں مقابلہ کرنے کے متعلق اعلان کے بعد بنگال کے اپنے پہلے دورے کے دوران اویسی نے ہوگھلی ضلع میں فورفورا شریف میں عباس صدیقی سے ملاقات کی تھی۔ فبروری 16کے بعد سے کانگریس‘ لفٹ اور ائی ایس ایف کے درمیان میں دو دور کی بات چیت ہوئی ہے۔
اس سے قبل مغربی بنگال پردیش کانگریس کمیٹی چیف ادھیر رنجن چودھری نے کہاکہ کانگریس اورلفٹ کے درمیان سیٹوں کے بٹوراے کو لے کر مغربی نگال کے انتخابات کے لئے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے کیونکہ دونو ں پارٹیاں دیگر پارٹیوں کو اس اتحاد میں شامل ہونا چاہا رہی ہیں انہیں ”جگہ“ دینا چاہتے ہیں۔
قابل غور بات ہے کہ چودھری کا کہنا ہے انڈین سکیولر فرنٹ‘ راشٹرایہ جنتا دل(آر جے ڈی) اور نیشنل کانگریس پارٹی(این سی پی) لفٹ کانگریس الائنس کا بنگال انتخابات میں حصہ ہیں۔
مجوزہ اسمبلی انتخابات میں جملہ294سیٹوں میں سے ائی ایس ایف کے الائنس میں شامل ہونے سے قبل کانگریس پارٹی اور لفٹ فرنٹ کے دودوری کی بات چیت میں 193سیٹوں کا بٹوارہ کرلیاہے۔ اسی سال اپریل او رمئی کے درمیان میں مغربی بنگال کے 294اسمبلی سیٹوں پر انتخابات ہوسکتے ہیں