شمس آباد ۔ 4 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : شمس آباد ایرپورٹ میں انڈیگو فلائیٹ کی ایمرجنسی لینڈنگ کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق انڈیگو فلائیٹ جو ممبئی سے وشاکھا پٹنم جارہی تھی کہ اچانک پائیلٹ نے فلائیٹ میں تکنیکی خرابی کو محسوس کیا ۔ فلائیٹ میں 144 مسافر سوار تھے۔ پائیلٹ نے شمس آباد ایرپورٹ میں اے ٹی سے اجازت حاصل کرتے ہوئے فلائیٹ کو شمس آباد ایرپورٹ میں بحفاظت لینڈ کیا ۔ پائیلٹ کی چوکسی کی وجہ سے بڑا حادثہ ٹل گیا ۔۔