کولکاتہ: ہندوستان کی معروف ایئر لائن انڈیگو نے 2 مارچ سے ممبئی۔سلچر اور دہلی۔ایٹا نگر کے درمیان کولکاتہ کے راستے نئی پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ ان پروازوں کا مقصد گھریلو رابطے کو مضبوط بنانا اور صارفین کو پرواز کے بہتر اختیارات پیش کرنا ہے ۔ ممبئی۔سلچرکے درمیان نیا کنکشن ہوائی سفر کے وقت کو نصف کردے گا۔ انڈیگو کے گلوبل ہیڈ (سیلز) ونے ملہوترا نے کہا، “گھریلو رسائی کو بڑھانے کے ہمارے وژن کے حصے کے طور پر، ہم نے کولکاتہ کے راستے بمبئی۔سلچر اور دہلی۔ایٹا نگر کے درمیان نئے رابطے متعارف کرائے ہیں۔