حیدرآباد 10 ڈسمبر (این ایس ایس) ٹی آر ایس کی ایک رکن اسمبلی جی سنیتا نے حیدرآباد انکاؤنٹر پر اپنے ان ریمارکس کے ذریعہ خود اپنی پارٹی اور حکومت کے لئے اُلجھن پیدا کردی کہ اس واقعہ پر کئی سوالات اُٹھ رہے ہیں اور اُنھیں بھی اس پر کافی افسوس ہوا ہے۔ سنیتا نے یہاں ایک پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے کہاکہ ایرپورٹ کے قریب چٹان پلی میں ہوئے انکاؤنٹر پر اُنھیں کافی صدمہ ہوا ہے۔ یہ انکاؤنٹر خود ٹی آر ایس میں بھی ایک موضوع بحث بن گیا ہے۔ علاوہ ازیں اپوزیشن کو بھی حکومت پر تنقیدیں کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔