انگلش پریمیئر لیگ سے قبل کھلاڑیوں کاکورونا ٹسٹ ہوگا: رچرڈ بیون

   

لندن ۔13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)انگلش فٹبال لیگ اسوسی ایش کے چیف ایگزیکٹیو رچرڈ بیون نے کہا ہے کہ انگلش پریمیئر لیگ کے دوبارہ آغاز سے قبل لیگ میں شامل تمام کھلاڑیوں کو کورونا ٹسٹ کروانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو صحت مند اور مکمل فٹ ہوئے بغیر لیگ شروع کروانا خطرناک ہوسکتا ہے۔ انگلش فٹبال لیگ اسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹیو رچرڈ بیون نے کہا ہے کہ لیگ کے دوبارہ آغاز سے قبل تمام کھلاڑیوں کو کورونا ٹسٹ کروانا لازمی ہوگا، تمام کھلاڑیوں کے ٹسٹ کے بعد ہی لیگ کا آغاز ہوسکے گا۔ رچرڈ بیون نے کہا کہ انگلش پریمیئر لیگ کے دوبارہ آغاز کے لیے خط لکھ دیا ہے، ای ایف ایل نے کہا ہے موسم گرما میں لیگ دوبارہ شروع کرسکتے ہیں۔ چیف ایگزیکٹیو نے مزید کہا کہ تمام کھلاڑیوں کو صحت مند اور مکمل فٹ ہوئے بغیر لیگ شروع کروانا خطرناک ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ لیگ کا دوبارہ آغا ز کب تک ہوسکے گا اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے لیکن وہ پر امید ہیں کہ اپرل کے آخر میں کسی حتمی نتیجے پر پہنچ سکتے ہیں۔انگلش پریمیئر لیگ میں لیور پول 82 نشانات کے ساتھ سر فہرست ہے۔ مانچسٹر سٹی 57 نشانات کے ساتھ دوسرے لیسسٹر سٹی 53 نشانات کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔