انگلینڈ کی 12 رکنی ٹیم کا اعلان، ووڈپہلے ٹسٹ کے لیے فِٹ

   

پرتھ، 19 نومبر (آئی اے این ایس) انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ کو فٹ قرار دے دیا گیا ہے اور وہ جمعہ کو آسٹریلیا کے خلاف پہلے ایشیز ٹسٹ میں شرکت کا قوی امکان ہے۔ انگلینڈ نے معلنہاپنے 12 رکنی اسکواڈ میں آف اسپنر شعیب بشیرکو بھی شامل کیا ہے، جس سے ٹیم کے پاس پانچ فاسٹ بولروں میں اسپنر موجود ہے۔اگر انگلینڈ چار مخصوص فاسٹ بولرز اور آل راؤنڈر بین اسٹوکس پر مشتمل مکمل فاسٹ بولنگ کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کرتا ہے تو یہ آسٹریلوی سرزمین پر ایشیز ٹسٹ میں انگلینڈ کی جانب سے میدان میں اتارے گئے تیز ترین بولرز کا مجموعہ ہوگا۔ اسکواڈ میں حتمی انتخاب کا فیصلہ ممکنہ طور پر آف اسپنر شعیب بشیر اور فاسٹ بولر برائیڈن کارس کے درمیان ہوگا۔چونکہ پچ سے رفتار اور باؤنس ملنے کی امید ہے، مہمان ٹیم روایتی حکمتِ عملی پر عمل کرتے ہوئے مکمل فاسٹ بولنگ کو ترجیح دے سکتی ہے۔تاہم پچ میں موجود خشکی کے باعث شعیب بشیر بھی مضبوط امیدوار بن سکتے ہیں۔ اس میدان پر اب تک کھیلے گئے پانچ ٹسٹ میچوں کی مختصر تاریخ میں آسٹریلیا کے آف اسپنر نیتھن لایون 29 وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر ہیں۔انگلینڈ گزشتہ ایک سال سے بشیر، جو22 برس کے ہیں، کو اپنا مرکزی اسپنر سمجھتا آیا ہے اور وہ رواں برس مئی میں ٹسٹ کرکٹ میں 50 رنز بنانے والے انگلینڈ کے کم عمر ترین کھلاڑی بھی بنے تھے۔ تاہم جولائی میں لارڈز میں ہندوستان کے خلاف تیسرے ٹسٹ کی سنسنی خیز کامیابی میں آخری وکٹ لینے کے بعد سے وہ کوئی مسابقتی میچ نہیں کھیل پائے۔بشیر انگلی کی چوٹ کا شکار رہے اور انگلینڈ لائنزکے خلاف واحد وارم اپ میچ میں بھی جدوجہد کرتے نظر آئے، جہاں وہ 24 اوورز میں 151 رنز دے کر مجموعی طور پر صرف دو وکٹیں حاصل کر سکے۔دریں اثنا، انگلینڈ کی ممکنہ بولنگ میں ووڈ، جوفرا آرچر، گس ایٹکنسن، کپتان بین اسٹوکس اور برائیڈن کارس شامل ہوں گے۔