حیدرآباد 10 جون (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائیکورٹ نے اوبلاپورم مائننگ کیس میں سی بی آئی عدالت کے فیصلہ کو چیلنج کرتے ہوئے داخل درخواستوں پر آئندہ سماعت 17 جون تک ملتوی کردیا ۔ گالی جناردھن ریڈی اور اوبلاپورم مائننگ کمپنی کی جانب سے دو علیحدہ درخواستیں داخل کی گئیں جس میں نامپلی کی سی بی آئی عدالت کی جانب سے سزا کے تعین کو چیلنج کیا گیا۔ سی بی آئی کے وکیل سرینواس کپاڈیہ نے بحث کی اور ہائیکورٹ سے درخواست کی کہ سی بی آئی عدالت کے خلاف داخل کی گئی درخواستوں کو مسترد کردیا جائے۔ ہائیکورٹ نے دیگر فریقوں کی سماعت کے لئے 17 جون کی تاریخ مقرر کی ہے۔1