اورنگ آباد شہر میں پائپ لائن کے ذریعہ پکوان گیس کی سپلائی شروع

   

اورنگ آباد : بہار کے اورنگ آباد شہر میں آج سے پائپ لائن کے ذریعہ پی این جی گیس کی سپلائی شروع ہوگئی ہے ۔مرکزی حکومت کے پٹرولیم وزارت کے تحت گھر ۔ گھر تک پائپ لائن کے ذریعہ پائپڈ نیچرل گیس ( پی این جی ) گیس پہنچانے کے منصوبے کا افتتاح آج اورنگ آباد ضلع کے پیپر ڈیہہ میں رکن پارلیمنٹ سشیل کمار سنگھ نے کیا۔ اس موقع پر رکن پارلیمنٹ نے پہلی مستفید سویتا دیوی کو کنکشن عطا کیا۔ اس کے ساتھ ہی اب خواہشمند ہر مستفید کو ہر گھر کنکشن دیاجائے گا۔اس موقع پر رکن پارلیمنٹ نے کہاکہ آئندہ جولائی ماہ تک 8615 کنکشن کا ہدف رکھا گیا ہے ۔ یہ اورنگ آباد ضلع کے لئے بہت بڑی بات ہے ۔ یہ پی این جی کنکشن کفایتی اور محفوظ ہے جوروایتی گیس سلینڈر سے سستی ہوگی ۔