اولاف شولز کی اردغان سے ملاقات

   

انقرہ : جرمن چانسلر اولاف شولز یوکرائن جنگ کے تناظر میں ترکی پہنچ گئے، جہاں صدر رجب طیب اردغان نے ان کا استقبال کیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق گزشتہ برس دسمبر میں چانسلر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کا یہ ترکی کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔ انقرہ میں انہوں نے ترک صدر رجب طیب اردغان سے ملاقات کی،جس کے بعد دونوں قائدین نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ دونوں قائدین کے درمیان روس اور یوکرائن کی جنگ اور ترک یورپی یونین تعلقات کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی۔