اویسی نے اڑایا شاہ کا مذاق’امیت کو امیت شاہ کے ساتھ بات کرنے کی ضرورت ہے“۔

,

   

اس سے قبل اویسی نے مرکزی حکومت کو کویڈ کی وجہہ سے ہونے والی اموات کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بنایاتھا
حیدرآباد۔ اسدالدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین(اے ائی ایم ائی ایم) او رحیدرآباد رکن پارلیمنٹ نے منگل کے روز مرکزی وزیر داخلہ کو ان کے متضاد بیانات کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بنایاہے۔

جون 4کے روز شائع ایک ارٹیکل کے مطابق امیت شاہ نے دعوی کیاتھا کہ کویڈ19کی دوسری لہر کو بہت ہی قلیل وقت میں قابو میں کرلیاگیاتھا۔

تاہم جولائی میں مرکزی وزیر نے ایک بیان دیاتھا جس میں انہو ں نے کہاتھا کہ وباء کی دوسری لہر پر قابوپانا انسان کے دائرے اختیار میں نہیں ہے۔

ان دو بیانات پر ردعمل پیش کرتے ہوئے اسدالدین اویسی نے مذکورہ نیوز وں کے اسکرین شارٹ شیئر کئے ”ایسا لگ رہا ہے کہ امیت شاہ کو امیت شاہ سے بات کرنے کی ضرورت ہے“

ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا ہے‘اس سے قبل اویسی نے مرکزی حکومت کو کویڈ کی وجہہ سے ہونے والی اموات کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بنایاتھا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے 14جون کے روز انہوں نے الزام لگایاگیا کہ سرکاری اعداد وشمار سے ”پانچ تاچھ“ گنا اضافہ ہندوستان میں کویڈ سے ہونی والی اموات ہیں۔

اپنے اس دعوی کو ثابت کرنے کے لئے انہوں نے ایک بڑی انٹرنیشنل میگزین میں شائع ارٹیکل کاحوالہ بھی دیاتھا۔


تیسری لہر ناگز۔ ائی ایم اے
ایک روز قبل مذکورہ انڈین میڈیکل اسوسیشن (ائی ایم اے) نے کہاکہ کویڈ 19کی تیسری لہر ”ناگزیر اورقریب“ ہے۔

تاہم مذکورہ اسوسیشن کا کہنا ہے کہ عالمی ٹیکہ اور کویڈ کے مناسب برتاؤ کا حصول ہی تیسری لہر کے اثر کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

اس میں مزید کہاگیا کہ ٹورسٹ بونانزا‘ مذہبی سفر اور مذہبی رسومات انجام دینے والوں کو کچھ اور ماہ کا انتظار کرنا پڑیگا کیونکہ غیر ٹیکہ یافتہ لوگ وباء کی تیسری لہر کو تیزی کے ساتھ پھیلانے کا سبب بن سکتے ہیں“۔