برہمی کے ساتھ ٹوئر پر بائیکاٹ فیاب انڈیا کی ٹرینڈنگ شروع ہونے کے بعد فیاب انڈیا نے فوری طور سے اس ٹوئٹ کو ہٹادیاہے۔
ہندوستان میں مذکورہ دائیں بازو کے ماحولیاتی نظام نے فیاب انڈیا کے بائیکاٹ کا اس وقت اعلان کیا جب اس برانڈ نے مجوزہ دیوالی تہوار کی مہم کے لئے اُردو فقروں کا استعمال کیا تھا۔
اکٹوبر9کے روز فیاب انڈیا نے اپنے دیوالی کلکشن کا نام ’جشن ِ رواج“ رکھا جس میں ووگو کو پیش کیاگیاہے۔
اس برانڈ کی جانب سے ٹوئٹ کیاگیا کہ ہم محبت اور روشنی کے اس تہوار جشن روازکا فیاب انڈیا کی جانب سے استقبال کرتے ہیں جو خوبصورتی کے ساتھ ہندوستانی ثقافت کو پیش کرنے والے کلکشن پر مشتمل ہے۔
برہمی کے ساتھ ٹوئر پر بائیکاٹ فیاب انڈیا کی ٹرینڈنگ شروع ہونے کے بعد فیاب انڈیا نے فوری طور سے اس ٹوئٹ کو ہٹادیاہے۔اس کے علاوہ دیگر نے کپڑوں کے اس برانڈ کو اپنے ٹوئٹ فوری ہٹانے کی ترغیب پر مشتمل ٹوئٹس کئے ہیں۔
بی جے پی یو ا مورچہ صدر تیجسوی سوریا نے اس اشتہاری مہم پر تنقید کی او رکہاکہ ”دیپاولی جو جشن رواج“ نہیں ہے۔
تیجسوی سوریہ نے یہ بھی کہاکہ فیاب انڈیا کو ”یقینا جان بوجھ کر کی گئی اس غلطی کے لئے معاشی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا“۔