آر ٹی سی اسٹاف کو انشورنس کرانے کا مشورہ

   


حیدرآباد 20 نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے اپنے ملازمین پر زور دیا کہ یونین بینک آف انڈیا (یو بی آئی) کے ذریعہ فراہم کئے جارہے فری پرسنل ایکسیڈنٹل انشورنس کی سہولت سے استفادہ کریں۔ کارپوریشن کی تنخواہوں کو کریڈٹ کرنے کاکام مارچ سے ایس بی آئی اکاؤنٹس سے یو بی آئی کو منتقل کیا گیا ہے۔ کارپوریشن کے وائس چیرمین اور منیجنگ ڈائرکٹر وی سی سجنار نے ایک آرڈر میں کہاکہ یو بی آئی میں یونین سوپر سیلری اکاؤنٹس رکھنے والے تمام پی ایس یو اسٹاف کے لئے فری پرسنل ایکسیڈنٹل انشورنس کی سہولت ہے۔ ڈیبٹ کارڈ رکھنے والوں کے لئے این پی سی آئی کی جانب سے ایک اضافی انشورنس ہے۔ ملازمین کی گراس تنخواہ کی اساس پر بینک کی جانب سے کسٹمرس کو پیش کئے جانے والے تین قسم کے انشورنس ہیں۔ سجنار نے کہاکہ چونکہ اس پر ویژن کا اطلاق یونین سوپر سیلری اکاؤنٹس رکھنے والے ملازمین ہی پر ہوتا ہے اس لئے یونٹ آفیسرس کو ملازمین میں ان کے اکاؤنٹ کی نوعیت میں ایسی صورت میں تبدیلی کے لئے بیداری پیدا کرنا ہوگا۔ اگر انھوں نے اکاؤنٹ کھولتے وقت اسے اختیار نہیں کیا ہو‘‘۔ چونکہ Rupay کارڈ ہولڈرس کے لئے ایک اضافی انشورنس ہے اس لئے تمام ملازمین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ Rupay ڈیبٹ کارڈ کی سہولت سے استفادہ کریں۔