آکاش وانی بھون میں 4جولائی کو مشاعرے کا انعقاد

   

نئی دہلی۔ریڈیونے ہمیشہ معاشرے میں ایک مثبت سوچ اور ادبی رجحان کوفروغ دینے میں اہم کردار اداکیاہے۔آج سے تقریبا نصف صدی قبل برصغیر ہندوپاک کے عوام میں ادبی دلچسپی کوبڑھانے اور ایک ادبی فضا قائم کرنے لیے آل انڈیاریڈیوکی اردوسروس کا قیام عمل میں آیا تھا۔ اردوسروس اپنے قیام سے ہی سامعین کے قریب ہونے کیلیے مختلف پروگراموں کا انعقاد کرتی رہی ہے جس میں ریڈیوکے احاطہ کے باہر جاکر مشاعرے ، سیمینار ، محفل قوالی ،موسیقی کی محفل یا پھر محفل غزل وغیرہ اور اسی طرح اسٹوڈیوز میں بھی سامعین کے روبرو مختلف پروگراموں منعقد کیے جاتے رہے ہیں۔اس کڑی کے طور پر 4 جولائی کو آکاشوانی بھون میں مشاعرہ ہوگا۔