کانپور(اترپردیش): کچھ قبل وزیراعظم نریندر مودی کانپور کے اٹل گھاٹ کی سیڑھیوں سے پیر پھسلنے کے سبب گرنے کا واقعہ پیش آیالیکن۔

عہدیداروں نے بتایا کہ ان سیڑھیوں کی دوبارہ مرمت کی جائے گی۔ ڈیویژنل کمشنر سدھیر ایم بوبڈے نے بتایا کہ تمام سیڑھیاں ٹھیک ہیں لیکن صرف اوپر کی پہلی سیڑھی کی تعمیر کچھ خرابی ہے جس کی مرمت ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سیڑھی کو پہلے مسمار کردیا جائے گا اور پھر اس کی دوبارہ تعمیر کی جائے گی۔ ڈیویژنل کمشنر نے دعوی کیا کہ سابق میں بھی کئی افراد اس سیڑھی سے گر چکے ہیں۔