برلن: سابق جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے پبلشر نے اعلان کیا ہے کہ انجیلا مرکل کی یادداشتیں نومبر کے آخر میں شائع ہونے والی ہیں۔ یورپ کی سب سے بڑی طاقتوں میں سے ایک کی سربراہی کا ان کا 16 سالہ دور ختم ہوا تو اس کے تین سال بعد ان کی یادداشت لانے کا اعلان کیا گیا۔ ’’Kippenhauer & Fitch ‘‘ نے اعلان کیا ہیکہ تقریباً 700 صفحات پر مشتمل یادداشت کا عنوان ’’آزادی‘‘ ہے۔ اسے 26 نومبر کو شائع کیا جائے گا۔ مرکل نے اپنے دیرینہ معاون اور مشیر بیٹ بومن کے ساتھ مل کر اس کتاب کی تصنیف کی ہے۔مرکل ایک سابق تحقیقی سائنسدان ہیں۔ انہوں نے کمیونسٹ مشرقی جرمنی میں وقت گزارا، وہ 22 نومبر 2005 کو جرمنی کی پہلی خاتون چانسلر بنی تھیں۔