اچاری ٹینڈے

   

اجزا: ٹینڈے آدھا کلو، نمک حسب ذائقہ،ادرک لہسن پسا ہوا ایک چمچ، پیاز ایک عدد، پسی لال مرچ آدھا چمچ، زیرہ آدھا چمچ، دھنیاپسا ہوا آدھا چمچ، ہلدی آدھا چمچ، ٹماٹر کا پیسٹ ایک پیالی، کوکنگ آئل حسب ضرورت
ترکیب :اچار مسالہ بنانے کیلئے دو ثابت لال مرچ ،میتھی ،رائی دانہ ، کلونجی، سونف اور دھنیا سب آدھا آدھا چائے کا چمچ لے کر بھونیں اور گرائینڈر میں پیس لیں پھر اس میں نمک اور آدھا چائے کا چمچ ہلدی ڈال کر مکس کریں اچار مسالہ تیار ہے۔ ٹینڈوں کو دھوکر چھیل لیں اور درمیان سے کٹ لگالیں پھر ایک پیالے میں پسی ہوئی پیاز،ادرک لہسن ،دھنیا پاؤڈر ،ہلدی ،نمک اور ایک کھانے کا چمچ تیار کیا ہوا اچارمسالہ ڈال کر مکس کرلیں اس مصالحے کو ٹینڈوں میں اچھی طرح بھردیں۔ پین میں کوکنگ آئل کو گرم کرکے چوپ کی ہوئی پیاز کو فرائی کریں اور ساتھ ہی سفید زیرہ ڈال دیں۔ پھر اس میں لال مرچ ،نمک،اچار مسالہ،دھنیا پاؤڈر اور ٹماٹر کا پیسٹ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کرکے بھون لیں۔ ٹینڈوں کو مصالحے میں ڈال کر ڈھک دیں اور ہلکی آنچ پر پندرہ سے بیس منٹ پکائیں۔