اڈیشہ۔ عورت کے ساتھ کئی مرتبہ عصمت ریزی‘ انصاف کی مانگ کرتے ہوئے عدالت میں خود کو نذر آتش کرنے کی کوشش

,

   

پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ وقت کے لئے عورت کو بی این پور پولیس اسٹیشن میں حراست میں رکھ کر پوچھ تاچھ کے بعد چھوڑ دیاگیا
بیرہم پور۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایک 30سالہ خاتون جس کی متعدد مرتبہ مبینہ عصمت ریزی کی گئی ہے‘ جمعہ کے روز اڈیشہ کے ضلع گنجام کی عدالت کے احاطہ میں انصاف کی گوہار لگاتے ہوئے خود کو آگ لگالینے کی کوشش کی‘ مگر وہاں پرچوکس ایک عہدیدار نے اس کوبچالیاہے۔

ان کا کہنا ہے کہ واقعہ بیرہم پور کے سب ڈویثرنل مجسٹر(ایس ڈی جے ایم) میں یہ واقعہ پیش آیاہے۔پولیس نے یہ بھی بتایاکہ موقع پر سکیورٹی خدمات انجام دے رہے کانسٹبل رشمی رنجن داس نے مذکورہ عورت کے جسم پر کیروسین چھڑکنے کے ساتھ ہی چوکسی اختیار کرتے ہوئے اس کو فوری بچا لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ وقت کے لئے عورت کو بی این پور پولیس اسٹیشن میں حراست میں رکھ کر پوچھ تاچھ کے بعد چھوڑ دیاگیا۔ عورت جو شادی شدہ ہے نے الزام لگایاکہ پچھلے سال اکٹوبرمیں پہلی مرتبہ کس عصمت لوٹی گئی

۔ اس کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیاگیاتھا۔ تاہم ضمانت پر رہاہونے کے بعد اس نے مبینہ دوسری مرتبہ اپنے ایک دوست کے ساتھ اسی سال 14نومبر کے روز عصمت ریز ی کی ہے۔

پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم کو دوبارہ گرفتارکرلیاگیا مگر عورت نے اس کے دوست اور اس کی ماں کی گرفتاری کی بھی مانگ کی کیونکہ عصمت ریزی کرتے وقت اس کے ماں گھر کی نگرانی کررہی تھی۔

ان کا کہنا ہے کہ اس عورت کا شوہر ضرویارت زندگی کی تکمیل کے لئے حیدرآباد میں کام کررہا ہے۔

وہ ملزم شخص کے بینک اکاونٹ کے ذریعہ اپنی بیوی کو پیسے بھیجتا ہے۔

پیر کے روز کم ازکم چار فوجداری معاملہ میں درج ایک51سالہ مجرم نے ایس ڈی جے ایم پرنگیا پارا میتا پرتہاری کو عدالت میں چاقو سے دھمکایاتھا۔ وکلاء کی مدد سے اس مجرم کوپکڑ کر پولیس کے حوالے کردیاگیاہے۔