اڈیشہ میں نابالغ کی اجتماعی عصمت ریزی‘ تین گرفتار

,

   

بھبھونیشوار۔پولیس کے مطابق اڈیشہ کے ضلع سندر گڑھ کے جنگلات میں تین لوگوں نے مبینہ طور پر ایک نابالغ کے ساتھ اجتماعی عصمت ریزی کی ہے۔

اس معاملہ میں پولیس نے تین لوگوں کو اپنی حراست میں لیاہے۔مبینہ طور پر نابالغ کے ساتھ عصمت ریزی کا واقعہ ہفتہ کی رات تنسا کے جنگلات کو لاہونی پینڈا پولیس حدود میں ہے وہاں پر پیش آیاہے۔متاثرہ کی جانب سے کی گئی شکایت کی بنیاد پر گرفتاری عمل میں ائی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمین میں سے ایک نے نابالغ کو مارکٹ جانے کے لئے اپنے ٹووہیلر گاڑی کی پیشکش کی تھی۔

تاہم اس نے لڑکی کو جنگل کی طرف لے گیا جہاں پر دو لوگ پہلے سے منتظر تھے اور تینوں نے مل کر مبینہ اجتماعی عصمت ریزی کا گھناؤنہ جرم انجام دیاہے۔

بونائی سب ڈیویژنل پولیس افیسر (ایس ڈی پی او) ابکاش روٹری نے کہاکہ”تمام ملزمین تنسا علاقے سے تعلق رکھنے والے ہیں۔گرفتاری کے اور عدالت میں پیش کرنے سے قبل ان کی طبی جانچ کرائی گئی ہے“