ذرائع کا کہنا ہے کہ تین ٹرینوں کے تصادم میں جمعہ کے روز اموات کی تعداد 288سے 295تک بڑھ گئی ہے مگر اب تک اسکی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
کلکتہ۔جمعہ کے روز پیش ائے تین ٹرینوں کے حادثہ میں اموات کی تعداد 288 تک پہنچ گئی ہے یہ واقعہ اڈیشہ کا بالاسور میں بھانگا بازار میں پیش آیاتھاریلوے کے عہدیدارکے مطابق مقام حادثہ پر ٹریک کی مرمت او ردبے کچلے ڈبوں کی صفائی کا کام جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تین ٹرینوں کے تصادم میں جمعہ کے روز اموات کی تعداد 288سے 295تک بڑھ گئی ہے مگر اب تک اسکی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔تین ٹرینیں 12841شالیمار چینائی سنٹرل کورامنڈل ایکسپرس‘ 12864بنگلورو ہواڑہ سوپرفاسٹ ایسکرپس اورایک مال گاڑی کے درمیان میں ٹکر کی وجہہ سے ملک میں ریلویز کی تاریخ کاسب سے خطرناک واقعہ پیش آیاتھا۔
ہفتہ کی دوپہر تک دستیاب رپورٹس کے حوالے عہدیدار کاکہناہے کہ اس واقعہ میں 288لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ”ایک جملہ 1175لوگ اسپتالوں میں داخل کئے گئے ہیں‘ جس میں خانگی تنصیبات بھی شامل ہیں اور ان میں سے 793ڈسچار ج ہوگئے ہیں جبکہ 382کا علاج ہنوز جاری ہے جبکہ دو کی حالت تشویش ناک ہے اور باقی مستحکم بتائے جارہے ہیں۔
انہوں نے مزیدکہاکہ دونوں ٹرینوں میں 2200مسافرین ریزرو ٹکٹ پر سفر کررہے تھے۔ ریلویز کاکہنا ہے کہ 12841کورامنڈل ایکسپریس جو یوپی کی مین لائن سے گذ ر رہی تھی بھاناگا بازار اسٹیشن کی لوپ لائن پر کھڑی ایک مال گاڑی سے ٹکرانے کے بعد حادثہ پیش آیا ہے‘ واقعہ ہواڑہ سے280کیلومیٹر اور 171کیلو میٹر بھوبنیشوار سے دور پیش آیاہے۔
لوپ لائن ریلوے کی وہ پٹری ہے جو یاتو ایک مرکزی لائن کا اختتام ہوتا ہے اس سے جوڑی ہوتی ہے‘ تاکہ ٹرنیوں کو منتقل کیاجاسکے جو دوسری ٹرینوں کو جانے کاموقع فراہم کرسکتی ہیں۔
ریلویز نے کہاکہ اس کا اثر اس قدر ہوا کہ ٹرین کی 21بوگیاں جوکہ پوری رفتار سے سفر کررہی تھی کیونکہ اسے اسٹیشن پر رکنا نہیں تھا‘ پٹری سے اتر گئی تین بوگیاں اس کے ہمسایہ پٹریوں پر گر گئیں‘جس کے ذریعہ 12864بنگلورو ہواڑہ ایکسپریس بیک وقت جاری تھی۔
بنگلورو ہواڑہ ٹرین پٹریوں پر گری بوگیوں سے ٹکراگئی ریلویز کا کہناہے کہ بنگلورو ہواڑہ ایکسپریس کے پہلے دو بوگیاں پڑی سے اتر گئے۔
اہلکاروں کا کہنا ہے کہ”کورامنڈل ایکسپریس میں 1257مسافرین کے قریب ریزروشن ٹکٹ پر سوار تھے جبکہ 1039لوگ بنگلورو ہواڑہ میں ریزو ٹکٹ پر سفر کررہے تھے“دوٹرینوں کے غیرریزو بوگیوں میں اور بہت سارے لوگ تھے جوسفر کررہے تھ
ے۔ ریلویز نے مرنے والوں کے پسماندگان کو فی کس دس لاکھ روپئے معاوضہ جبکہ شدیدزخمیو ں کو دو لاکھ جبکہ معمولی زخمیو ں کو50,000روپئے معاوضہ ادا کرنے کااعلان کیاہے۔