اکبر الدین اویسی کے خلاف وی ایچ پی کا احتجاج

   

حیدرآباد ۔ یکم اگسٹ ( سیاست نیوز ) وی ایچ پی نے مجلس کے رکن اسمبلی اکبر الدین اویسی کی مبینہ اشتعال انگیز تقریر کے خلاف کوٹھی کے علاقہ میں احتجاج منظم کیا ۔ وی ایچ پی کے قائدین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اشتعال انگیزی والے بیانات کے بعد بھی کے سی آر کی حکومت کی جانب سے اکبر الدین اویسی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے انہیں اپنا احتجاج درج کروانا پڑ رہا ہے ۔ وی ایچ پی ارکان نے اپنا شدید احتجاج درج کروایا ۔