اکشے کمار کی فلم ’ہاؤس فل۔5 ‘ 100 کروڑ کلب میں شامل

   

ممبئی، 10 جون (یو این آئی) بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار کی فلم ’ہاؤس فل۔5‘ نے ہندوستانی مارکیٹ میں 100 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کر لی ہے ۔بالی ووڈ فلمساز ساجد ناڈیاڈوالا کی سپرہٹ کامیڈی فرنچائز ہاؤس فل5 ، 6جون کو ریلیز ہوئی۔ اس فلم کے ہدایت کار ترون منسکھانی ہیں۔ اس فلم میں اکشے کمار، رتیش دیش مکھ، ابھیشیک بچن، جیکولین فرنینڈس، سونم باجوہ، نرگس فاخری، فردین خان، شریاس تلپاڈے ، چترانگدا سنگھ، ڈینو موریا، چنکی پانڈے ، جانی لیور، نکیتن دھیر، سوندریہ، سنجیتا شرما، جیک رنجی، ناجیتا اور شرما شامل ہیں۔ فلم ’ہاؤس فل۔5‘ باکس آفس پر اچھی کارکردگی دکھا رہی ہے ۔ ’ہاؤس فل۔5‘ دو مختلف کلائمکس کے ساتھ ریلیز ہوئی ہے ۔ تجارتی ویب سائٹ ساکنلک کی رپورٹ کے مطابق فلم ’ہاؤس فل۔5‘ نے پہلے دن بھارتی مارکیٹ میں 24 کروڑ کی شاندار کمائی کی۔ فلم نے دوسرے دن 31 کروڑ اور تیسرے دن 32.5 کروڑ کی کمائی کی۔ اب چوتھے دن کا کلیکشن بھی سامنے آگیا ہے ۔ ساکنلک کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق فلم ’ہاؤس فل۔5‘ نے چوتھے روز 13 کروڑ کا بزنس کیا ہے۔
اس طرح فلم ہاؤس فل 5 نے چار دنوں میں ہندوستانی مارکیٹ میں 100 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کر لی ہے ۔