اگنی ویروں کیلئے پولیس فورس ، آسام رائفلز اور وزارت دفاع میں 10 فیصد تحفظات کا اعلان

   

نئی دہلی: اگنی پتھ اسکیم کے خلاف احتجاج کرنے والے نوجوانوں کو اعتماد میں لینے کے لیے حکومت نے سنٹرل پولیس فورس اور آسام رائفلز میں اگنی ویروں کے لیے 10 فیصد سیٹیں مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس کے علاوہ اگنی ویروں کے پہلے بیچ کو سنٹرل پولیس فورس اور آسام رائفلز کی بھرتی میں عمر کی بالائی حد میں پانچ سال اور اس کے بعد کے بیاچوں کے لیے تین سال کی رعایت دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے ۔ وزارت داخلہ کے بعد وزارت دفاع نے بھی اگنی ویروں کو 10 فیصد تحفظات دینے کا اعلان کیا ہے ۔ حکومت کے اس اعلان کے باوجود مختلف ریاستوں میں برہم نوجوانوں کے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔