اگنی پتھ اسکیم کے ساتھ سکیورٹی‘ نوجوانوں کا مستقبل خطرے میں ہے۔ راہول گاندھی

,

   

کانگریس کے سابق صدر کا استفسار ہے کہ”چار سال کے کنٹراکٹ کے بعد ریٹائرڈ ہونے ہزاروں ”اگنی ویروں“ کا مستقبل کیاہوگا“۔
نئی دہلی۔کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے اگنی پتھ ملٹری ریٹارئرمنٹ اسکیم پر مرکز کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی کی ”لیباریٹری“ کے اس ”نئے تجربہ“ سے ملک کی سلامتی اور نوجوانوں کا مستقبل خطرے میں ہے۔

گاندھی نے ایک ٹوئٹ میں کہاکہ ہر سال ساٹھ ہزار سپاہی ریٹائر ہوتے ہیں جس میں سے 3000کو سرکاری ملازمتیں ملتی ہیں۔کانگریس کے سابق صدر کا استفسار ہے کہ”چار سال کے کنٹراکٹ کے بعد ریٹائرڈ ہونے ہزاروں ”اگنی ویروں“ کا مستقبل کیاہوگا“۔

گاندھی نے کہاکہ ”وزیراعظم نریندرمودی کی لیباریٹری کے اس نئے تجربے کے ساتھ ملک اور نوجوانوں کے مستقبل دونوں ہی خطرے میں ہیں“۔

مذکورہ اسکیم جس میں 17سال سے 21سال کی درمیان کے عمر کے نوجوانوں کو محض چار سال کے تقرر کیاجائے گی جس میں سے 25فیصدکے لئے ہی 15سال سے زائد عمر تک کے لئے ملازمت پر رکھا جائے گا‘ اس کے اعلان کے بعد ملک کے مختلف حصوں میں پرتشدد احتجاجی مظاہرے اس اسکیم کے خلاف پیش ائے ہیں۔

سال2022کے لئے عمر کی حد میں 23سال تک کا اضافہ کردیاگیاتھا