اگنی پتھ تنازع۔ ملک بھر میں انڈین ریلویز نے 500ٹرینوں کوکیا منسوخ

,

   

نئی دہلی۔ مرکز کی نو متعارف کردہ فوجی بھرتی اسکیم اگنی پتھ کے خلاف ملک بھر میں جاری احتجاج کے پیش نظر پیر کے روز529ٹرینوں کومنسوخ کردیاگیاہے۔ ان 529ٹرینوں میں 181ٹرینیں میل/ایکسپرس ہیں جبکہ348مسافر بردار ٹرینیں ہیں۔

اس کے علاوہ ریلویز نے جزوی طور پر 4میل ایکسپرس اور 6مسافر بردار ٹرینوں کو بھی منسوخ کیاہے۔ شمالی ریلویز نے کہاکہ 71دہلی جانے والی مسافر ٹرینوں (بشمول واپسی خدمات) اور 18ایسٹ جانے والے ٹرینیں جو مقرر تھیں نارتھرن ریلوے ٹرمنلس سے منسوخ کردی گئی ہیں۔

اس اگنی پتھ اسکیم کو تاریخی او رتبدیلی لانے والا حکومت کا اقدام قراردی جارہا ہے‘ جسکی وجہہ سے ملک بھر کی مختلف ریاستوں میں احتجاج او رمظاہرے پیش ارہے ہیں۔

مظاہرین ٹرنینوں کونشانہ بنارہے ہیں اور اس میں سے کئی ٹرینوں کو آگ لگادی ہے جس کی وجہہ سے پچھلے پانچ دنوں میں ریلویز کی املاک کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔