اہم خبر: قطر کے وزیر اعظم مکہ کانفرنس میں شامل ہوں گے

,

   

Ferty9 Clinic

قطر کے وزیر اعظم عبد اللہ بن ناصر بن خلیفہ آل ثانی اس ہفتے مکہ میں ہونے والی گلف کانفرنس میں حصہ لیں گے۔ قطر دو سال کی پابندی کے بعد پہلی مرتبہ کسی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں حصہ لے رہا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق قطر کے وزیر اعظم اور سعودی عرب کے اعلی حکام کے درمیان بدھ کو میٹنگ ہوگی ۔

میٹنگ میں متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک کانفرنس میں شامل ہوں گے۔ کانفرنس کا بنیادی مقصد ایران، امریکہ اور خلیجی ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور علاقائی سکیورٹی ہے۔ سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اس ہفتے کے اوائل میں قطر کے وزیر اعظم کو گلف کانفرنس میں شامل ہونے کے لئے مدعو کیا تھا۔

واضح رہے کہ قریب ۲ سال قبل تمام خلیجی ممالک نے قطر کا بائیکاٹ کیا تھا، دو سال بعد پھر سب ملاقات کریں گے۔